ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نرسنگھ یادو ڈوپنگ معاملہ میں جلد ہی رسمی تحقیقات شروع کر سکتی ہے سی بی آئی

نرسنگھ یادو ڈوپنگ معاملہ میں جلد ہی رسمی تحقیقات شروع کر سکتی ہے سی بی آئی

Tue, 20 Sep 2016 19:00:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )سی بی آئی پہلوان نرسنگھ یادو کے مبینہ ڈوپنگ معاملہ میں باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی اس نے پیر کو دعوی کیا کہ اس نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کے دفتر سے ملے دستاویزات اور شکایت کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم کے دفتر کے پرسنل اور ٹریننگ محکمہ کے ذریعے ایک ہدایت ملی ہے اور جلد ہی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں گے ۔ذرا ئع نے بتایا کہ وہ ہندوستانی کشتی فیڈریشن کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں اور جلد ہی ابتدائی جانچ یا ایف آئی آر کے طور پر ایک رسمی تحقیقات شروع کی جائے گی۔ریو اولمپک کے دوران کھیل ثالثی نے گزشتہ ماہ یادو پر چار سال کی پابندی لگا دی تھی جس سے وہ کھیلوں میں حصہ نہیں لے پائے تھے، اس کے بعد ڈبلیوایف آئی نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا ۔ ریو اولمپک کھیلوں کے شروع ہونے سے 20دن پہلے اس پہلوان کا ممنوعہ مادہ پازٹیو پایا گیا تھا۔یادو نے اپنے خلاف سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سونی پت میں سائی ہوسٹل میں اس کے کھانے اور ڈرنکس میں یہ ممنوعہ مادہ ملایا گیا تھا، تاہم وہ اپنے الزامات کی تصدیق کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت مہیا نہیں کرا سکے تھے۔


Share: